اغوا کے تنازعہ کی یکسوئی کی جاپان کو امید ‘وزیراعظم جاپان کا بیان

ٹوکیو ۔ 2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم جاپان شنزوایب نے آج کہا کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان چوٹی کانفرنس اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس چوٹی کانفرنس سے اغوا شدہ شہریوں کے تنازعہ کی یکسوئی نہ ہوسکے ۔ شمالی کوریا نے کئی جاپانی شہریوں کو 1970اور 1980کی دہائی میں جاسوس ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اغوا کرلیا تھا ۔ جاپان کا کہنا ہے کہ انہیں ان شہریوں کا تنازعہ حل کرنے کیلئے کافی اقدامات کرنا چاہیئے ۔