حیدرآباد۔/25 جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ریاستی اسپیشل چیف سکریٹری، پرنسپال سکریٹریز، سکریٹریز ، صدور محکمہ جات، محکمہ جاتی کمشنروں، ڈائرکٹرس، ڈسٹرکٹ کلکٹرس ، جوائنٹ کلکٹرس و غیرہ کو رخصت کے حصول کیلئے قبل از وقت راست درخواست دینے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ اب ان تمام عہدیداروں کو آئندہ سے رخصت کے حصول کیلئے آن لائین درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے ایک خصوصی ویب سائیٹ مرتب کی گئی ۔ مذکورہ عہدیداروں کو فراہم کردہ اس سہولت کے تعلق سے ریاستی چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر ایس کے جوشی نے احکامات جاری کئے۔
فوجی جوان کی بیوی کی شیر خوار کے
ساتھ خودکشی
حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) علاقہ الوال میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں فوجی جوان کی بیوی نے اپنی شیرخوار بچی کے ساتھ عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔ اس واقعہ میں 6 ماہ کی لڑکی سونو سنگھ فوت ہوگئی ۔اومیش سنگھ اور اس کی بیوی 45 سالہ اوپما سنگھ کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اور دونوں علحدہ زندگی گزاررہے تھے ۔ فوجی جوان اور اس کی بیوی کے درمیان آج شام پھر ایک مرتبہ فون پر بحث و تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں یہ انتہائی اقدام کیا۔