جموں ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سربراہ بری افواج میجر جنرل یعقوب بارک آج ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹرس اودھم پور پہنچے۔ اسرائیلی کمانڈر کے ہمراہ ان کی شریک حیات اورت بارک اور اسرائیل سفارتخانہ برائے ہند کے عہدیدار بھی تھے۔
ہندوستانی فضائیہ کی اسرائیل کے ساتھ فضائی مشقیں
نئی دہلی ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ نے دو ہفتہ طویل کثیر جہتی فضائی مشقوں میں جن کا اسرائیل میں جمعرات کے دن سے آغاز ہوگا، شرکت کرے گا۔ 45 رکنی ہندوستانی فضائیہ کا کانٹینٹ آج اسرائیل روانہ ہوگیا تاکہ ’’بلو فلیگ ۔ 17‘‘ فضائی فوجی مشقوں میں شرکت کرسکے۔ یہ فوجی مشق دو سال میں ایک مرتبہ کی جاتی ہے۔ وزیراعظم دفاع ہندوستان نے اس کا انکشاف کیا۔