ڈاکٹر سراج ولا میں سید وقار الدین ، غلام نبی شاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : امت محمدیہ کی زندگی کا نشانہ یہ ہے کہ یہ دنیا میں رہتے ہوئے ہر امر میں آخرت کو زندگی کی کامیابی کا تصور ہوتا ہے ۔ یہ دنیا کی عظمتوں میں آخرت کو عظمت دریافت کرتا ہے ۔ روز محشر کو باز پرس کی تیاری میں بندہ مومن جٹا رہتا ہے ۔ مخالف اسلام سازشوں سے مرعوب نہیں ہوتا ۔ ہند میں اعلائے کلمت الحق کو محنت جو مشن نبوی ہے اولیاء اللہ ، بزرگان دین کامیاب طریقے سے عملی جامہ پہنائے ہم کو بھی یہ روشن طریقہ کار اپنانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن سید وقار الدین قادری نے ڈاکٹر سراج ولاء ہمایوں نگر میں کتابچہ میدان قیامت کے اجراء کے موقع پر کیا ۔ مصنف کتاب داعی اسلام مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی نے کہا کہ انسان کو بہتر تقویم بناکر رب العالمین نے امت محمدیہ پر دعوت دین کی عظیم ذمہ داری دے کر انسانیت کو نفع رسانی کے لیے پیدا کیا ۔ دعوتی عمل کا مقصد انسان کو رحمت الہی کا مستحق بنانا ہے ۔ ورنہ میدان قیامت میں وہ امت خلیفہ بناکر بھیجی گئی خیر امت کے لقب سے نوازی گئی کہیں پچھتاوے نہ پڑجائے ۔ یوم آخرت کامیابی دنیاوی زندگی میں باوقار رہنے کا واحد رشتہ دعوت الی اللہ ہے ۔ ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی نے بتایا کہ اعلائے کلمت الحق میں مخالف اسلام طاقتوں ، سازشوں کا موثر جواب ہے ۔ اس موقع پر جناب ابوبکر بیورو چیف رہنمائے دکن بھی موجود تھے ۔۔