اعظم گڑھ میں پولیس انکائونٹر میں مجرم گرفتار،سپاہی زخمی

اعظم گڑھ ،29دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں اعظم گڑھ کے بلریاگنج علاقے میں آج ایک انکائونٹر کے بعد پولیس نے 20ہزار روپے کے مجرم کو گرفتار کرلیا۔ انکائونٹر میں ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی نے بتایا کہ گلریاگنج -جین پور راستے پر صبح پولیس بدمعاشوں کو پکڑنے کے لئے تفتیش کررہی تھی۔اس دوران موٹرسائکل پر سوار بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی۔بدمعاشوں کے ذریعہ کی گئی فائرنگ میں سپاہی سہ دیو رام کے ہاتھ میں گولی لگ گئی۔