اے پی میں محکمہ کمرشیل ٹیکس کا اجلاس ، وزیر فینانس رام کرشنوڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آندھرا پردیش فینانس وائی رام کرشنوڈو نے اشیاء ضروریہ کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ دینے کیلئے جی ایس ٹی کونسل کو ایک اور مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر فینانس نے سکریٹریٹ میں محکمہ کمرشیل ٹیکس کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ اشیاء ضروریہ پر جی ایس ٹی سے غریب عوام پر عائد ہونے والے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشیاء ضروریہ کے ساتھ گرینٹ پر عائد ہونے والے ٹیکس پر نظر ثانی کرنے کیلیے جی ایس ٹی کو دوبارہ مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گذشتہ جی ایس ٹی کے اجلاس میںبھی ریاست آندھرا پردیش نے اشیائے ضروریہ کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور ایک مکتوب بھی روانہ کیا تھا تاہم جی ایس ٹی نے اس پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا جس کی وجہ دوبارہ مکتوب روانہ کیا جارہا ہے ۔ آئندہ منعقد ہونے والے جی ایس ٹی کے اجلاس میں دباؤ بنانے سے حکومت آندھرا پردیش نے اتفاق کیا ہے ۔۔