نئی دہلی ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان کو ایک نوٹس جاری کی ہے جہاں ہائی کورٹ کی ایک سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف چوہان نے درخواست داخل کی تھی جس نے فیصلہ کیا تھا کہ چوہان نے 2009 ء کے اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے حکم پر کوئی توجہ نہیں دی تھی کہ اُنھوں نے اسمبلی انتخابات کے مصارف کے لئے رقم کا اندراج غلط بتایا تھا۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس آر ایس اینڈلا پر مشتمل ایک بنچ نے چوہان کو جاری کی گئی نوٹس کا جواب 31 اکٹوبر تک طلب کیا ہے۔