اشرف المدارس اسکول میں آج قوالی پروگرام

حیدرآباد 6 ڈسمبر (راست )اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں چودھویں چاند رات 7 ڈسمبر اتوار کو 6 بجے شام بعد مغرب اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قوالی پروگرام میں درگاہ حضرات یوسفین ؒ نامپلی کے قوال ، محمد محبوب خواجہ بندہ نواز، محمد عارف چشتی اور دیگر قوالی پیش کریں گے۔ محترمہ منور خاتون ڈائرکٹر اشرف المدارس نے شرکت کی خواہش کی ہے۔