اسکول ٹیچر کو یرغمال بنانے والا پولیس فائرنگ میں زخمی

ریورسائڈ ( یو ایس ) ۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جو اپنے ہی بچے کے ایلیمنٹری اسکول میں زبردستی داخل ہوگیا تھا جو جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ہے ، اور وہاں اُس نے ایک 70 سالہ معمر خاتون ٹیچر کو تقریباً سات گھنٹے تک یرغمال بنالیا تھا ، پر پولیس نے بالآخر گولی چلادی ۔ پولیس نے انتہائی محتاط انداز میں اسکول کے کلاس روم میں داخل ہوکر یرغمال بنائی گئی ٹیچر کو آزاد کرالیا۔ کیسل ویو ایلیمنٹری اسکول میں SWAT ٹیم نے کسی نہ کسی طرح داخل ہونے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ فی الحال پولیس اُس شخص نے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا اُس وقت طلباء کالنچ ٹائم تھااور کلاس رومس خالی تھے اور اُس بات کافائدہ اُٹھاکر وہ شخص کلاس روم میں داخل ہوگیا۔ ٹیچر کی شناخت فرسٹ گریڈ انسٹرکٹر لینڈا مونٹگو میری کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ گولی سے زخمی ہوئے شخص کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر اُس شخص نے ایسا کیوں کیا۔

ایٹمی تجربہ گاہ میں حادثہ
200 افراد ہلاک
پیانگ یانگ۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ میں زیرتعمیر انڈر گراؤنڈ سرنگ میں حادثے کے باعث 200 افراد ہلاک ہو گئے۔ شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ سرنگ زمین بوس ہو گئی۔ زیر تعمیر سرنگ کے زمین بوس ہو جانے سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔امدادی ٹیمیں ملبے سے نعشوںکو نکال رہی ہے علاوہ ازیں زخمیوں کو بھی نکالنے کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہاسپٹلس منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق اب تک 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔