حیدرآباد، 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کستورباگاندھی ریزیڈنشل اسکول میں رات کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا50طالبات بیمار پڑ گئیں ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے محبوب آباد میں پیش آیا۔ان طالبات نے کل رات کا کھانے کھانے کے بعد دست وقئے کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طورپر محبوب آباد کے ایریا اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹرس نے کہاکہ ان طالبات کی صحت اب ٹھیک ہے اور ان کو ڈاکٹرس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔