نئی دہلی /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی دہلی کے بی آر ٹی کوریڈور میں آج امبیڈکر نگر علاقہ سے گزرنے والی ایک ڈی ٹی سی بس نے ایک 11 سالہ لڑکے کو روند ڈالا، جس پر برہم مقامی لوگوں نے گاڑی کو آگ لگاکر دیگر 12 گاڑیوں کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، پولیس نے یہ بات کہی۔ مقامی لوگوں نے صبح گیارہ بجے دن پیش آئے واقعہ میں خاطی بس ڈرائیور 34 سالہ وکرم کو بھی دبوچ لیا اور اسے بری طرح زدوکوب کیا۔ اسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ڈرائیور کو دوا خانہ میں علاج کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔