اسکولی طلبہ کا آج مضمون نویسی مقابلہ، سیاست سے ایک لاکھ کے انعامات

حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) اسکول میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے مضمون نویسی اور برسرموقع تحریری مقابلہ ادارہ سیاست کے زیراہتمام 28 ستمبر اتوار کو صبح 11.30 بجے دفتر سیات کے محبوب حسین جگ رہال میں مقرر ہے۔ پرائمری اسکول کا عنوان ’’قومی یکجہتی اور ہندوستان‘‘ اور ہائی اسکول کیلئے ’’قومی ہم آہنگی اور امن‘‘ انگلش، ہندی اور اردو میں مضمون لکھ سکتے ہیں۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نیشنل فاونڈیشن فار کمیونل ہارمونی حکومت ہند وزارت داخلہ کے تحت ایک لاکھ مالیت کے انعامات دیں گے۔ ایم اے حمید کنوینر ہے۔