مظفر نگر ۔ 23 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شاملی ڈسٹرکٹ کے موضع کیری میں دو شرپسندوں نے ایک اسکولی طالب علم کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 16 سالہ مقتول کلدیپ کیشپ پر کل اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اسکول سے گھر واپس آرہا تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہی برہم عوام نے بابری ۔تھانہ بھون روڈ پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ پرانی دشمنی حملہ کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ گاؤں والوں نے مقتول کی نعش دینے سے بھی انکار کردیا لیکن جب پولیس نے مداخلت کی تو بڑی مشکل سے نعش کے پوسٹ مارٹم کیلئے راضی ہوئے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اروند اور اس کے بیٹے سری کانت کے خلاف معاملہ درج کیا ہے لیکن باپ بیٹے دونوں فرار ہیں۔