اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس کا 14 نومبر سے آغاز

ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری
حیدرآباد ۔ 28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں زائد از دیڑھ ہزار اسکولوں کو ڈیجیٹل سے لیس کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا 14 نومبر کو یوم اطفال کے موقع پر دیڑھ ہزار اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ بتایا گیا کہ ڈیجیٹل کلاسیس کا سماجی بہبود، بی سی، قبائل، اقلیتی، رہائشی، کستوربا گاندھی اور ضلع پریشد اسکولوں میں بھی انعقاد ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈیجیٹل کلاسیس کے آغاز کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں اور ضلع واری تفصیلات کی تیاری کریں۔ انہوں نے ٹیچرس کیلئے 10 نومبر سے تربیتی کلاسیس کے انعقاد کی بھی ہدایت دی۔