اسکاٹ لینڈ میں عوام کی اکثریت برطانیہ سے آزادی کے حق میں

لندن۔ 26   جون (سیاست ڈاٹ کام)برطانیہ سے یوروپی یونین کے الگ ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے تقریباً 60 فیصد لوگ اب برطانیہ سے آزادی کی حمایت میں ہیں۔ ہفتہ وار اخبار ‘دی سنڈے پوسٹ’ کی طرف سے کرائے گئے اوپینین پول میں 59 فیصد لوگوں نے برطانیہ سے آزادی کی حمایت کی ہے ۔ یہ تعداد سال 2014 ء میں کی گئی ریفرنڈم میں آزادی کے حق میں ہوئے 45 فیصد ووٹ سے کافی زیادہ ہے ۔ اس وقت اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔