اسکائی مٹ کی پیش قیاسی پر عوام پُرامید

نئی دہلی ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مایوسی کے اندھیرے میں شعاع امید کے طور پر موسم کی پیش قیاسی کرنے والی خانگی کمپنی اسکائی مٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ بارش ’’معمول کے مطابق ‘‘ ہوگی ۔ جب کہ سرکاری محکمہ موسمیات پیش قیاسی کرچکا ہے کہ جاریہ سال بارش کی قلت ہوگی ۔ خانگی ادارہ نے ال نینو کے عنصر کی اہمیت بھی کم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بارش کے متاثر ہونے کے بہت کم امکانات ہیں ۔ ال نینو خط استوا پر بحرالکاہل کے حد سے زیادہ گرم ہوجانے سے پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف علاقوں میں قحط پڑتا ہے یا سیلاب آتے ہیں ۔ فبروری کی اپنی پیش قیاسی میں اسکائی مٹ نے کہا تھا کہ ہندوستان میں حسب معمول بارش ہوگی ۔