اسپیکر لوک سبھا کی ہندوستانیوں کو ہولی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج ہم وطنوں کو ہولی کے موقع پر اس کی مبارکباد دی اور کہا یہ تہوار ہم سب میں اتحاد پیدا کرتا ہے اس لئے وہ تمام بھائیوں اور بہنوں کو اس رنگ بھرے تہوار ہولی کی مبارکباد دینا چاہتی ہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد اور عالمی اخوت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی رنگارنگ تہذیب میں ہولی ایک اہم تہوار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دے گا۔
شمالی کوریا کی تحدیدات کی خلاف ورزی کی تردید : مالدیپ
کولمبو۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ نے تردید کی ہیکہ ایک تیل کا ٹینکر گڑبڑ زدہ بحرہند کے مجمع الجزائر سے شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی تحدیدات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روانہ کیا گیا ہے۔ صدر عبداللہ یامین کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں شنگھائی کو اس آئیل ٹینکر کی روانگی کی تردید کی گئی ہے۔ جاپانی عہدیداروں نے اقوام متحدہ کی تحدیدات کی مالدیپ کی جانب سے خلاف ورزی کا شبہ ظاہر کیا تھا۔