میڈرڈ۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک اسپین کو شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اسپین کے کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔گرمی سے بچنے کیلئے شہری پانی کی بوتلیں تھامے سائے کی تلاش میں پھرتے نظرآرہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کل تک جاری رہے گی جبکہ گرمی سے نجات پانے کیلئے کئی افراد ٹھنڈے پانی کی پھوار میں بھیگتے رہے۔ یورپی ممالک اسپین اور پرتگال گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ان ممالک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ اسپین کے چالیس سے زائد صوبوں میں گرم موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرم موسم کے نتیجے میں جنگلوں میںآگ لگنے کا خدشہ ہے۔