اسپین میں 10 مشتبہ جہادی گرفتار

میڈرڈ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی اسپین میں پولیس نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نے جہادی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دولت اسلامیہ کے مسلح گروپ سے روابط رکھنے والے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو پانچ شمال مغربی مستقروں بشمول کٹیالونیا کے علاقائی دارالخلافہ بارسیلونا سے کی گئی ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسپین میں حالیہ دنوں میں متعدد مشتبہ جہادی عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہی کٹیالونیا میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں 16 سالہ جڑواں بھائی بھی تھے جو شام کے سفر کی تیاریاں کررہے تھے تاکہ وہاں جاکر جہادی گروپ میں شمولیت اختیار کی جاسکے۔