اسٹیٹ سنٹرل لائبریری میں ایل آئی سی کی سوچھ بھارت ایکٹیویٹی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کے گنیش زونل منیجر ، ایل آئی سی کے بموجب ایل آئی سی نے 2 اکٹوبر کو صبح 7 بجکر 30 منٹ تا 9 بج کر 30 منٹ اسٹیٹ سنٹرل لائبریری افضل گنج پر سوچھ بھارت سرگرمی عمل میں لائی ۔ زونل آفس حیدرآباد ڈیویژنل آفیس اور برانچ آفیس حیدرآباد کے ایل آئی سی ملازمین اور اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کے ملازمین نے اس ایکٹیویٹی میں حصہ لیا ۔ سری ایم مظہر حسین ، ریجنل منیجر ، سی سی نے سرگرمی میں حصہ لینے پر ملازمین کا خیر مقدم کیا ۔ سری ہری شنکر ، گزیٹیڈ لائبریرین ، اسٹیٹ سنٹرل لائبریری نے لائبریری کی تاریخ بیان کی ۔ اس موقع پر سری پی ایس جگناتھم ، سینئیر ڈیویژنل منیجر نے انجام دی جانے والی صفائی سرگرمی کے عمل کو سمجھایا ۔ سوچھ بھارت سرگرمی کے حصہ کے طور پر ملازمین نے کتب اور کتب کے شیلوز اور ریکس کو صاف کیا اور عمارت کو بھی اس کے علاوہ کتب کو سلسلہ وار رکھا ۔ شریمتی بی ونودا کماری ریجنل منیجر ( سی آر ایم ) ، سری ایس بہیرا ، ریجنل منیجر ( پی اینڈ آئی آر ) نے مہاتما گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ سری پی ایس جگناتھم اور جناب مظہر حسین نے شرکت کنندہ سے اظہار تشکر کیا ۔۔