اسٹیٹ بنک پروبیشنری آفیسرس کیلئے ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار جن کی عمر 30 سال سے کم ہو، اسٹیٹ بینک پروبیشنری آفیسرس کی 2986 جائیدادوں پر تقررات کیلئے بنک آفیسرس مسابقتی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 ستمبر مقرر ہے۔ حیدرآباد امتحانی مرکز بھی ہے اور مسلم اقلیتی امیدوار کو فری پری اگزامنیشن ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ ڈگری امیدوار فارم آن لائن داخل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.sbionline.com ملاحظہ کریں۔