اسٹاف رپورٹر سیاست محمد نعیم وجاہت کی بحرین روانگی

حیدرآباد۔4اپریل (سیاست نیوز) سینئر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست محمد نعیم وجاہت انڈو عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 6اور 7اپریل کو بحرین میں منعقد شدنی دو روزہ انڈو بحرین سمٹ میں شرکت کیلئے 5اپریل کو بذریعہ گلف ائیر بحرین روانہ ہوئے ۔ اس دو روزہ سمٹ میں دونوں ممالک کے سرکردہ سیاسی قائدین کے علاوہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جناب محمد نعیم وجاہت سابق میں حکومت ایران کی دعوت پر ایران کا دورہ کرچکے ہیں اور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ہمراہ لندن کے صحافتی وفد میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ وہ 5اپریل تا 10 اپریل اپنے 5روزہ دورۂ بحرین کے دوران مملکت بحرین کے سرکردہ قائدین و تاجرین سے ملاقات کرکے ہند۔بحرین تعلقات وتجارتی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔