اسمگلروں نے 43 غیر قانونی تارکین وطن قبرص کے ساحل پر چھوڑے

نیکوسیا 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قبرص جزیرے کے شمالی مغربی ویران ساحل پر 43 غیر قانونی تارکین وطن کو چھوڑ دیا گیا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ تارکین وطن مچھلی پکڑنے والی ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے یہاں لائے گئے تھے ۔ جمعہ کی شب سے ہی پولیس اس کشتی کی نگرانی کر رہی تھی ۔ کشتی چلانے والے کو جب لگا کہ کشتی کی نگرانی کی جا رہی ہے تو اس نے راستہ بدل کر قبرص کے شمال مغربی ویران ساحل پر 43 غیر قانونی تارکین وطن کو چھوڑ دیا۔پولیس نے تارکین وطن سے پوچھ گچھ کی تو اسے پتہ چلا کہ سبھی تارکین وطن شام سے یہاں سے آئے ہیں۔ قبرص انتظامیہ نے کہا کہ ملک میں اواخر سال تک غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد 4000 تک پہنچ جائے گی۔