حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کی اقلیتی بہبود کمیٹی کا اجلاس 21 جولائی کو 11 بجے دن کمیٹی ہال اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوگا۔ صدرنشین شکیل عامر صدارت کریں گے۔ سکریٹری اسٹیٹ لیجسلیچر ڈاکٹر وی نرسمہا چاریلو کے مطابق اجلاس میں اقلیتی فینانس کارپوریشن، کرسچن فینانس کارپوریشن اور تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس سوسائٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ تلنگانہ میں نئے قاضیوں کے تقرر اور موجودہ قاضیوں کے لئے حدود کے تعین کا مسئلہ بھی زیرغور رہے گا۔