حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013(تلنگانہ مسودہ بل) پر جاری مباحث کے آج آخری دن ایوان کی کارروائی کا آغاز ہونے سے بہت قبل سب سے پہلے ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتاریڈی ایوان میںداخل ہوئیں۔
٭٭ مسٹر کے لکشما ریڈی رکن اسمبلی کانگریس پارٹی (تلنگانہ) ایوان میں داخل ہونے والے دوسرے رکن تھے۔
٭٭ڈاکٹر این جناردھن ریڈی کے ہمراہ بی جے پی کے دیگر ارکان ایوان میںداخل ہوئے۔
٭٭مذکورہ ارکان کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان اور پھر سیما آندھرا تلگودیشم پارٹی ارکان اسمبلی مسٹر کے ای پربھاکر و ڈی اوما مہیشور راو اور ڈی نریندر کمار ایوان میںداخل ہوکر اپنی نشستوں کے پاس ٹہرے رہے۔
٭٭ایوان کی کارروائی کے آغاز سے کچھ دیر قبل تلنگانہ تلگودیشم و کانگریس ارکان ایوان میںداخل ہوکر اسپیکر پوڈیم کے قریب گھیراؤ ڈال کر ٹہر گئے جس کی وجہ سے سیما آندھرا ارکان اسمبلی پوڈیم کے قریب تک پہونچ نہیں سکے۔
٭٭تلنگانہ کانگریس و تلگودیشم ارکان اسمبلی نے ایوان میں جے تلنگانہ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
٭٭سیما آندھرا تلگودیشم و کانگریس ارکان نے بھی سمیکھیا آندھرا کے جوابی نعرے لگائے۔
٭٭ سیما آندھرا تلگودیشم و کانگریس ارکان ایوان کی کارروائی کاآغاز ہونے کے بعد بھی وہ ایوان کے وسط تک نہیں آئے۔