اسمبلی میں اتفاقی حادثہ ،تلگودیشم ارکان بال بال بچ گئے

حیدرآباد 2 ستمبر (این ایس ایس ) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں حکمراں تلگودیشم کے ارکان آج ایک اتفاقی حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔ تلگودیشم پارٹی کے رکن کے سریدھر وقفہ سوالات کے دوران خطاب کررہے تھے کہ ایک آہنی راڈ جس سے پردہ لٹکا ہوا تھا اچانک گر پڑا تاہم ارکان کچھ دور تھے اور بچ میں کامیاب ہوگئے۔ مارشلس بروقت ایوان میں داخل ہوگئے اور گرے ہوئے راڈ کو وہاں سے اٹھاکر باہر نکال دیا ۔