اسمبلی انتخابات کے بعد ہند۔پاک مذاکرات کا امکان

واشنگٹن ۔4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو اُمید ہے کہ ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے ہندوستان میں اسمبلی انتخابات کے ختم ہونے کے بعد سازگار ماحول پیدا ہوگا ۔ پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ تک اسمبلی انتخابات اختتام پذیر ہوں گے اور امکان ہے کہ اس کے بعد ہندوستان کے خلاف امن مذاکرات کا بہتر ماحول پیدا ہوگا ۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے علاقائی امن کی زبردست تائید کی ہے ۔اس بات کا ادعا پاکستان کے وزیر نے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کو علاقائی تعاون میں اضافہ کے مواقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔