حیدرآباد /21 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پیر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمنل کے نام سے متعلق مرکز کے فیصلہ کے خلاف کانگریس کی مخالفت پر مبنی تحریک التواء قبول کرنے کے بعد اسپیکر نے ایوان میں اس مسئلہ پر بحث کی اجازت دی تھی، حکومت کی قرارداد کی منظوری کے بعد اسپیکر مدھو سدن چاری نے اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا۔