اسمارٹ آندھرا پردیش کیلئے پالیسی تیار کی جائے

محکمہ فینانس کے عہدیداروں کو چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت
حیدرآباد 16 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے محکمہ فینانس سے کہا کہ وہ ایک اسمارٹ آندھرا پردیش کی تشکیل کو یقینی بنانے پالیسی تیار کرے۔ محکمہ فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں مسٹر نائیڈو نے ان بلز کا جائزہ لیا جو اے پی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں پیش کئے جانے والے ہیں۔ اس اجلاس کا 18 ڈسمبر سے آغاز ہونے والا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کو روکنے اور اسمگلرس کو سزائیں دینے کیلئے ایک قانون تیار کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ریسات میں کمرشیل ٹیکسیس کے موقف کا بھی جائزہ لیا اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ ریاست کے تمام 13 اضلاع میں اجلاس منعقد کریں۔ مٹسر نائیڈو نے محکمہ فینانس سے کہا کہ وہ کسانوں کو با اختیار بنانے کے کارپوریشن کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری قبول کریں اور اس کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی اسکیمات کو ایک دوسرے سے مربوط کرتے ہوئے ان میں خامیوں کو نقائص کو دور کرسکتے ہیں۔ پنشن اسکیم ‘ عوامی نظام تقسیم اور اسکالرشپس کو آدھار سے مربوط کرتے ہوئے نقائص و خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے ادعا کیا کہ ریاست میں قرضہ جات کو معاف کرتے ہوئے اور ان کو ری شیڈول کرتے ہوئے کسانوں کو راحت فراہم کی جا رہی ہے ۔