اسلام پسندوں کو اجتماعی موت کی سزاء دینے مصر کے عدالت کی توثیق

منیا۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے زائد از 180 اسلام پسندوں کو سزائے موت دینے کی آج توثیق کی ہے۔ اسلام پسندوں میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بداعی کو بھی سزائے موت دی گئی ہے۔ اجتماعی مقدمہ کی کارروائی کے بعد بین الاقوامی سطح پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ مصر کے وسط میں واقع منیا کی عدالت نے ابتداء میں 683 افراد کو سزائے موت سنائی تھی لیکن بعدازاں 4 افراد کی سزاء کو کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ باقی 496 کو بری کردیا تھا۔