چینائی میں 10 نومبر سے ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کی راونڈ ٹیبل کانفرنس
حیدرآباد۔6نومبر(سیاست نیوز) ورلڈ اسلامک اکنامک فورم فاؤنڈیشن اور یونائیٹڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام چینائی راؤنڈ ٹیبل 2018کانفرنس کا 10نومبر کو چینائی میں انعقاد عمل میں آئے گا۔اس کانفرنس میں سرکردہ تجارتی گھرانوں کی اہم شخصیتوں کے علاوہ اسلامک تجارتی اصولوں کے ماہرین شرکت کریں گے ۔چینائی میں منعقد ہونے جا رہی اس کانفرنس میں ڈپٹی چیف منسٹر تمل ناڈو مسٹر ٹی۔او پنیر سیلوم ‘ ریاستی وزیر مصنوعات تمل ناڈو مسٹر ٹی ایم سی سمپت‘ سابق مرکزی وزیر جناب کے ۔رحمن خان‘ مسٹر محمد عظمین بن علی وزیر معاشیات ملیشیاء‘ ڈاکٹر حیات سندی مشیر برائے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (جدہ) پروفیسرڈاکٹر اعظمی عمر صدر و سی ای او انٹرنیشنل سنٹر آف ایجوکیشن ان اسلامک فینانس (کولالمپور) ڈاکٹر شارق نثار پروفیسر رضوی انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ریسرچ ممبئی ‘ مسٹر محمد رافع بن محمد حنیف سی ای او اسلامک بینک بیرہاد(کولالمپور) مسٹر تاؤ موسی حاتم صدرنشین ورلڈ اسلامک اکنامک فورم فاؤنڈیشن‘ مسٹر محمد ازمیر سی ای او آمینہ بینک سری لنکا‘ مسٹر احمد اے آر بہاری صدر یونائیٹڈ اکنامک فورم چیمبر آف کامرس چینائی ‘ مسز راجہ ٹی میمونہ راجہ عبدالعزیز سی ای او امیسوینٹمینٹ بینک ملیشیاء کے علاوہ دیگر اہم شخصیتیں شامل ہیں۔ورلڈ اسلامک اکنامک فورم فاؤنڈیشن کی جانب سے تجارتی و سرکامیہ کاری کے مواقعوں اور شریعت کے دائرہ میں اسلامک تجارت کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق اس کانفرنس کے دوران معلومات فراہم کی جائیں گی اور اس کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے دنیا بھر میں اسلامک تجارتی امور میںسرکایہ کاری کرنے والے اداروں کی تفصیلات کے علاوہ مسلم ممالک میں جاری اسلامک طرز تجارت اور غیر مسلم ممالک میں اختیار کئے جانے والے اسلامک معاشی نظام کی تفصیلات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔چینائی ہوٹل آئی ٹی سی گرانڈ چھولا میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے فی کس 3ہزار 540 روپئے فیس رکھی گئی ہے اورمندوبین آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ www.wief-uefroundtable.com پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں اس کے علاوہ جناب عاصم فاروقی سے فون نمبر 9449240080پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے