حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اسلامیات ( اسلامک اسٹڈیز ) جامعہ عثمانیہ کے بموجب جامعہ ہذا کے اس شعبہ کے پچاس سال کی تکمیل پر 2015 تمام سال گولڈن جوبلی تقاریب منائی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں سمینارس ، کانفرنسیس ، سمپوزیمس اور لکچرس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس سلسلے کا پہلا توسیعی لکچر پروفیسر محمد سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی بہ موضوع ’ دکن میں تصوف ، جنیدی سے متعلق ایک نادر مخطوطہ کی دریافت ‘ بروز ہفتہ 7 فروری کو 11 بجے دن نیو سمینار ہال آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی صدارت کریں گے ۔ پروفیسر ٹی کرشنا راؤ پرنسپل آرٹس کالج مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔۔