فروغ اردو پر بھی زور ، اردو اکیڈیمی ، مایناریٹی فینانس کارپوریشن میں پرچم کشائی ، پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : 68 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر حج ہاوز نامپلی میں واقع اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش ، ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ اسٹیٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفاتر پر پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی نے جو نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن و اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی بھی ہیں ۔ پرچم کشائی انجام دی ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے عظیم رہنماؤں اور عوام نے کافی قربانیوں کے بعد فاشسٹ اور ظالم انگریزوں کے قبضہ سے ملک کو آزادی کرایا اور اس ملک کو ترقی کی معراج پر پہونچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے ہمارے اسلاف نے اپنا تن من دھن لگایا ہے اور کئی ہزار علمائے کرام اور قائدین نے بلا لحاظ مذہب و ملت اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور انگریزوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس سرزمین ہند کو آزادی دلائی ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اسلاف ، قائدین اور عوام کی ان قربانیوں کو یاد کریں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی یکجہتی کے جذبوں کے ساتھ اپنے ملک ، ریاست اور قوم کی ترقی کی کوششوں کو مزید تیز کریں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس ملک کو آزادی کا نعرہ دینے والی اردو زبان جو اسی ملک میں پیدا ہوئی ، اس زبان کی ترقی و ترویج کے لیے اہل اردو کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ پرچم کشائی کے موقع پر جناب محمد ولایت حسین ، ایم اے باری ، محمد باسط محی الدین ، شیخ عابد علی ، بی وی ایل کے ایس شرما ، محمد اکرم علی ، اور دیگر ارکان عاملہ ، اردو اکیڈیمی کی تقریب پرچم کشائی میں مسٹر نکولس مینجنگ ڈائرکٹر کرسچن مایناریٹی فینانس کارپوریشن ، جناب شیخ جعفر ، وی کرشنا انچارج ، عطا اللہ خاں ، محمد ارشد مبین زبیری ، وجاہت النساء ، احمد بن اسحاق اور ڈاکٹر احتشام الدین خرم ، محمد جنید اللہ بیگ ، رجب علی پاشاہ ، اطہر خان ، انور خاں ، محمد اسمعیل جاوید ، عبدالذاکر ، محمد جہانگیر ، محمد رفیع ، محمد معین الدین ، یوسف خاں ، اختر حسین ، ذاکر حسین ، فضل الرحمن ، محمد ابراہیم و دیگر ارکان عاملہ اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی تقریب میں جناب محمد عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی ، جناب عرفان شریف ، محمد یوسف ، محمد نور ، کے مہیش ، کبیر و دیگر ارکان عاملہ موجود تھے ۔۔