اسقاط حمل قانون کے خلاف درخواست کی فوری سماعت سے انکار

نئی دہلی، 2مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے 20 ہفتے سے زیادہ کے حمل کو ضائع کرنے سے روکنے والے قانون کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواست کی فوری سماعت سے آج یہاں یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس کے پاس سماعت کے لئے اس سے بھی اہم کئی قومی مسائل ہیں۔عدالت نے مہاراشٹر کی ایک حاملہ خاتون کو ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا 26 ہفتے کے حمل کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔چیف جسٹس جے ایس کیہر کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ وہ متعلقہ درخواست کی سماعت گرمی کی چھٹیوں کے بعد ہی کر سکے گی، تب تک یا تو مذکورہ خاتون بچے کو جنم دے چکی ہوگی یا دینے ہی والی ہوگی۔جسٹس کیہر نے کہا، ‘قومی اہمیت کے کئی مسائل ہیں، جن کی سماعت کی جانی ہے ۔ایسی صورت میں اسقاط حمل قانون کے خلاف دائر درخواست کی سماعت فی الحال ممکن نہیں ہے