یروشلم ۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کا راستہ روکنے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور ایران آئندہ ماہ نیوکلیئر معاہدہ کا ایک چوکھٹا تیار کررہے ہیں ۔ ہم اس برے اور خطرناک معاہدہ کا راستہ روکنے ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ اس سے اسرائیل اور اس کی صیانت پر کالے بادل چھا جائیں گے ۔ نتن یاہو کا تبصرہ امریکی کانگریس میں آئندہ ماہ اُن کے خطاب سے عین پہلے منظر عام پر آیا ہے ۔ اس خطاب کا انتظام وائیٹ ہاؤز کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیلئے بھی حکومت امریکہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔