اسرائیل ۔ فلسطین مذاکرات کے احیاء کی امید

واشنگٹن ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے آج کہاکہ انہیں یقین ہیکہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ ایک دن قبل وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے کہا تھاکہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ راست مذاکرات کیلئے آمادہ ہیں۔ امریکہ اور اس کے مشرق وسطیٰ میں قریب ترین حلیف کے درمیان تعلقات گذِت راست مذاکرات کے 2014ء میں ناکام ہوجانے کے بعد اور تلخیاں پیدا ہوجانے کے نتیجہ میں کشیدہ ہوگئے تھے لیکن نتن یاہو نے کل کہا کہ وہ صدر فلسطین محمود عباس کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ وزیرخارجہ امریکہ جان کیری کی کوششیں راست مذاکرات کے احیاء کیلئے جولائی  2013ء سے جاری ہیں۔ لیکن اپریل 2014 میں بات چیت ناکام ہوگئی تھی کیونکہ معاہدہ کیلئے طئے شدہ قطعی آخری مہلت ختم ہوچکی تھی۔