جمعرات , دسمبر 12 2024

اسرائیل ۔ فلسطین امن پر ٹرمپ سنجیدہ:محمود عباس

رملہ ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کی یکسوئی کے سلسلے میں سنجیدہ ہے ۔ فلسطین کے قائد محمود عباس نے آج ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات سے قبل کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا امریکی انتظامیہ سنجیدگی سے فلسطینی مسئلہ کی یکسوئی پر غور کررہا ہے ۔ اردو میں عرب لیگ کے اجلاس سے قبل محمود عباس نے ٹرمپ کے سفیر برائے مشرق وسطیٰ جیسن گرین بلاٹ سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے ربط برقرار ہے ۔ کئی مسائل پر ان کی رائے حاصل ہوتی رہتی ہے ۔ بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ صدر امریک فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کی پرامن یکسوئی سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ توقع ہے کہ محمود عباس اپریل میں پہلی بار ڈونالڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے ۔ ٹرمپ کی آئندہ ہفتوں میں عرب قائدین سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے ۔ صدر مصر السیسی اور شاہ اردن عبداللہ دوم سے بھی ان کی ملاقات ممکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT