یروشلم۔ 30 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چہارشنبہ کو آن لائن ٹریول سائٹس (مقامات)سے خواہش کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ میں واقع اسرائیلی نوآبادیات کو سیاحتی فہرست میں شامل نہ کیاجائے۔ لندن سے کارکردگی انجام دینے والے دائیں بازو کے اس گروپ کی رپورٹ کا عنوان ہے ’’ڈیسٹینیشن: اکیوپیشن‘‘، جس کے ذریعہ expedia,airbnb.booking.com اور TripAdvisor سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے سیاحتی فہرست میں اسرائیل کے ایسے مقامات کو شامل نہ کریں جنہیں عالمی سطح پر غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ Airbnb نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ مغربی کنارہ کی اسرائیلی نوآبادیات کو اپنی فہرست سے حذف کردے گا تاہم اب تک اس فیصلہ پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے جبکہ کمپنی کا استدلال یہ ہے کہ وہ ’’متعلقہ سرحدوں کی نشاندہی کرنے میں مصروف ہے۔ یہ ایمنسٹی Airbnb سے خواہش کی ہے کہ وہ فوری طور پر عمل آوری کرتے ہوئے سیاحتی مقامات کو یروشلم تک توسیع دے جس پر اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں مغربی کنارہ کے ساتھ قبضہ کرلیا تھا اور فلسطینی اسی مقبوضہ اراضی پر اپنے مستقبل کا فلسطین بسانا چاہتے ہیں۔