اسرائیل کی تلاش مہم میں شدت مزید 30 فلسطینی گرفتار

یروشلم 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارہ سے راتوں رات زبردست پیمانے پر 3اغواء شدہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش مہم میں شدت پیدا کردی اور مزید 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس طرح اغواء کی اِس واردات کے سلسلہ میں گرفتارکئے جانے والے فلسطینی شہریوں کی جملہ تعداد 280 ہوگئی۔ کل رات تقریباً 100 محلوں میں تلاشی لی گئی اور تنظیم حماس کے دفتروں میں زبردستی داخل ہوکر تلاشی لی گئی۔