یروشلم ۔ /25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے آج شامی فوج کے ٹھکانوں کو متواتر حملوں کا نشانہ بنایا ۔ شام کی سرزمین سے اسرائیلی زیرقبضہ گولان پہاڑیوں میں کئی میزائیل گرنے کے بعد دوسرے دن بھی یہ کارروائی کی گئی ۔ فوج نے کہا کہ دو شامی فوجی ٹھکانوں اور اسلحہ کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ۔ کسی بھی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر فوج نے اسرائیلی شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرحدی علاقہ میں کھلے مقامات پر نہ جائیں۔ اسرائیل کا یہ موقف ہے کہ شام سے میزائیل غلطی سے اس علاقہ میں آرہے ہیں وہ شام میں 6 سال سے جاری خانہ جنگی سے خود کو دور رکھے ہوئے ہے لیکن جب بھی اس طرح غلطی سے کوئی میزائیل آگرا تو اس نے جوابی حملہ کیا ہے ۔