اسرائیل نے شام میں ایرانی فوج کی موجودگی کی روسی تجویز کو مستردکردیا

یروشلم، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے پیر کو شام میں ایران کی فوج کو گولان کی پہاڑیوں سے کم از کم 100 کلومیٹر دور رکھنے کی روس کی تجویز کو مسترد کر دیا۔یہ اطلاع اسرائیل کے ایک افسر نے دی ۔افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ مسئلہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی قیادت میں اسرائیل کے دورے پر آئے روسی وفد اور وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں اٹھایا گیا تھا۔اہلکار کے مطابق مسٹر نیتن یاہو نے اس تجویز پر مسٹر لاروف کو کہاکہ ہم ایران کی فوج کو شام کی سرحد کے 100 کلومیٹر اندر بھی برداشت نہیں کریں گے ۔