اسرائیل نے امریکی امداد میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا

یروشلم، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے امریکہ جانب سے اقوام متحدہ ایجنسی کے ذریعہ فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔اسرائیل کے خفیہ وزیر اسرائیل کاٹج نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ استقبال کے لائق ہے اور یہ ان کے حقیقت پسندانہ نظریئے کو ظاہر کرتا ہے ۔ امریکہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو) کو دی جانے والی سبھی طرح کی مالی امداد پر روک لگادی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ نے جمعہ کے روز یو این آر ڈبلیو اے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے ایجنسی کے سامنے فنڈ کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔