اسرائیل نے امریکہ پر تنقید کی

اقوام متحدہ۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکہ کے اس بیان پر شدید تنقید کی ہے جس میں وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی حکومت کے مشرقی یروشلم میں مزید مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی لیڈر نے کہا، ’’امریکی صدر اوباما کو ایسا بیان دینے سے پہلے حقائق اور تفصیلات جان لینا چاہئے تھا‘‘۔ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بات اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے نشر کی ہے۔