یروشلم۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ایک مشتبہ یہودی جنگجو کو بغیر کسی مقدمے کے جیل میں ڈالنے کا غیر معمولی قدم اٹھایا ہے۔خیال رہے کہ یہ قدم آتش زدگی کے ایک واقعے میں ایک فلسطینی بچے کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے اور اس یہودی پر آگ لگانے کا الزام ہے۔غرب اردن میں آباد یہودی موڈیچائے میئر کو چھ ماہ کیلئے انتظامی حراست میں لیا گیا ہے۔