نو اپریل 2019 کو ہوئے انتخابات میں نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود (لیکوڈ) پارٹی کو 120 میں سے 65 سیٹیں ملی تھیں، لیکن اسرائیلی بیتے نیو پارٹی نے اتحاد میں شا مل ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے تھے۔ اسرائیلی بتی نیو پارٹی کے صدر اویگڈور لیبرمین نے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تاکہ یہودی فرقہ کے طالب علم اسرائیلی فوج میں شامل ہو سکیں۔
نیتن یاہو نے لیبر مین کی اس مطالبے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا’’ لیبرمین کی منشا یہودی فرقے کے طالب علموں کو حق دلانے کی نہیں ہے۔ وہ صرف کچھ ووٹوں سے ہماری حکومت کو گرانا چاہتے ہیں تاکہ وسط مدتی انتخابات میں انہیں کچھ زیادہ ووٹ مل سکیں ، لیکن ایسا نہیں ہو گا۔