اسرائیل مزیدبستیوں کی تعمیر سے باز رہے: بان کی مون

نیو یارک ۔ 15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں تباہی کو شرمناک قرار دیا اور اسرائیل کو مزید بستیوں کی تعمیر سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی فلسطین کوتسلیم کرنے کا اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس ضمن میں برطانیہ کی علامتی قرارداد بھی اسرائیل پربھاری گزری۔ یہ قرارداد ایسے وقت منظورکی گئی جب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان 50 روزہ جنگ کا نشانہ بنے غزہ کے دورے پر تھے۔ دو ہزارفلسطینیوں کی موت اورہزاروں عمارتوں کی تباہی کی صورتحال کوبان نے شرمناک قراردیا۔ بان نے کہاکہ جس نے بھی عالمی انسانی حقوق کے قانون سے تجاوز کیا اس کی تحقیقات کرکے انصاف کے کٹھہرے میں لانا چاہئے۔