اسرائیل سپاہی کو کار سے روندنے

کی کوشش ، فلسطینی کو گولی مار دی گئی
یروشلم ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مغربی پٹی کے شہر ہبران میں ایک فلسطینی کو جس نے اس کی کار سے اسرائیلی سپاہیوں کو مارنے کی کوشش کی تھی ، ہفتہ کے دن گولی مار دی گئی ۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ ایک دہشت گرد نے اس کی گاڑی سے اس سائٹ پر متعین آئی ڈی ایف ٹروپس کو روندنے کی کوشش کی ۔ جس کے جواب میں ٹروپس نے اس دہشت گرد کی طرف فائرنگ کی جس میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ آئی ڈی ایف ٹروپس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ‘ ۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور ایک فلسطینی تھا ۔۔