اسرائیلی پولیس کو ٹکر دینے والی فلسطینی ڈرائیور کو گولی ماردی گئی

یروشلم ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو اسرائیلی پولیس ملازمین یہاں سے ملحقہ مشرقی یروشلم میں آج اُس وقت زخمی ہوگئے جب اُنھیں ایک کار کے ذریعہ فلسطینی ڈرائیور نے ٹکر دیدی ، جسے بعد ازاں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جبل الزیتون پر الطور میں پیش آیا ۔ پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے شاید گاڑی پر قابو کھودیا اور دو بارڈر پولیس مین اُس کی زد میں آگئے ، جس پر ایک تیسرے پولیس والے نے ڈرائیور پر گولی چلادی ۔