دبئی، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد کو ایک ‘غیر انسانی کارروائی” قرار دیتے ہوئے اس کی تنقید کی ہے ۔خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے صدر علی لاریجانی کے حوالہ سے بتایا کہ امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل اس طرح کی ‘مجرمانہ کارروائی بار بار دوہرا رہا ہے۔ مسٹر لاریجانی نے اسرائیل کی پالیسی کو ‘کشیدگی پیدا کرنے والی’ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اپنے ملک کے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو اس علاقے کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے والا بتایا ہے ۔قابل غور ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موجود فلسطینی مظاہرین پر جمعہ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس میں تقریبا 18 افراد کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔