نئی دہلی 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرلائن انڈیگو قومی دارالحکومت سے استنبول کو 20 مارچ سے روزانہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ ایرلائن نے آج جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وہ اوّلین انڈین ایرلائن ہے جو ترکی اور استنبول کو پرواز کرے گی اور یہ کفایتی ایرلائن کے لئے سولہویں بین الاقوامی منزل بنے گی۔